حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید الشہداء پارٹی عراق نے سوئیڈن میں انتہا پسند جماعت کے سربراہ کی جانب سے قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے ناپاک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اس مذمتی بیان کا متن حسب ذیل ہے:
سوئیڈن کی انتہا پسند جماعت کے سربراہ کی قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی شرمناک حرکت، قوموں اور مذاہب کے درمیان موجود باہمی اتحاد و وحدت اور تمام انسانی اخلاقی اصولوں اور اقدار مخالف ایک عمل ہے۔
اسلامی مزاحمتی پارٹی سید الشہداء، اس توہین آمیز فعل اور شرمناک حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور سویڈش حکومت کو اس توہین آمیز فعل کا اصلی ذمہ دار قرار دیتی ہے۔