۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله شب زنده دار

حوزہ / حوزہ علمیہ کی عالمی کونسل کے رکن آیت اللہ شب زندہ دار نے فرانسوی مجلے کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین کی سخت مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فرانسوی مجلہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین پر آیت اللہ شب زندہ دار کے بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

آیت اللہ شب زندہ دار نے قرآن کریم کی ایک آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا "تم ان کا مذاق اڑاتے ہو اور ان پر ہنستے ہو جو خدا کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ لوگوں کی اعلی اقدار کی طرف رہنمائی کرتے ہیں اور لوگوں کو خدا کی اطاعت اور اس کے سائے میں زندگی گزارنے کی دعوت دیتے ہیں۔

کیا رہبر انقلابِ اسلامی کا کام اس کے علاوہ ہے؟! انہوں نے جوانی اور نوجوانی سے لے کر آج تک اس راہ میں مضبوط قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے زندان، شکنجوں اور مشکلات کو تحمل کیا ہے اور جب انہیں رہبر بننے کی پیشکش کی گئی تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ لیکن تم اس مؤمن، عارف اور اپنے آپ سے گزر جانے والی شخصیت کے حق میں یہ ناپسندیدہ اور ظالمانہ جسارت کرتے ہو!؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .