۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویر/ همایش تخصصی وحدت حوزه و دانشگاه

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں گذشتہ روز حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں فرانسیسی میگزین کے توہین پر مبنی اقدام کے جواب اور رہبری کی حمایت میں لوگوں کے اجتماع پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک بیانیہ میں گذشتہ روز حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں فرانسیسی میگزین کے توہین پر مبنی اقدام کے جواب اور رہبری کی حمایت میں منعقدہ اجتماع میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَ ذَکِّرهُم بِأَیّامِ اللَّهِ إِنَّ فی ذٰلِکَ لَآیاتٍ لِکُلِّ صَبّارٍ شَکورٍ؛ یعنی "اور انہیں ایام اللہ یعنی اللہ کے مخصوص دن یاد دلاؤ یقینا اس (یاددہانی) میں ہر بڑے صبر و شکر کرنے والے کیلئے بڑی نشانیاں ہیں"۔(ابراہیم: ۵)

گرچہ مقامِ مرجعیت اور رہبر معظم انقلابِ اسلامی کی توہین اور بے حرمتی بہت ہی دل کو ملال دینے والی اور تکلیف دہ تھی لیکن ہفتۂ بصیرت کے موقع پر فضل و رحمتِ الہی کا چشمہ ایک بار پھر رواں ہوا جس نے الہی اور دینی اقدار کی حمایت میں اس بیدار قوم کی موجودگی نے ۱۹ دی کے قیام (سال 1356 شمسی میں ایک آرٹیکل "ایران و استعمار سرخ و سیاه" کے جواب میں اور نظام شہنشاہی کا تختہ الٹ دینے والا شہر قم کے عوام اور طلباء کا اجتماع) کی یاد تازہ کر دی۔

میں، ایک تو آپ سب افراد کی زمانہ شناسی، بصیرت، محبت اور خلوص کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور دوسری طرف مراجع عظام کی ہدایت و رہنمائی اور آپ مکتبِ پیغمبر اکرم و اہلبیت علیہم السلام کے شاگردوں بالخصوص علماء و فضلاء کرام، اساتید، طلاب، اسٹوڈنٹس، دانشوروں، ثقافتی اشرافیہ، جرنیلوں، سپاہیوں، بسیجیوں، بازاریوں، تاجروں، معززین حلقوں، خواتین، مرد، نوجوانوں اور قم المقدسہ کی معزز عوام اور اسی طرح جامعہ مدرسین، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل اور تمام اداروں اور حوزوی مراکز، تبلیغی و ثقافتی اداروں اور میڈیا وغیرہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس باایمان قوم کے لئے خداوند متعال سے توفیقاتِ خیر میں اضافہ کے لئے دعاگو ہوں۔ و آخر دعوانا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمِین۔

علی‌رضا اعرافی

سرپرست حوزه علمیه

قم المقدسه

آیت اللہ اعرافی کا مرجعیت اور رہبری کی حمایت پر مراجع کرام، علماء اور عوام الناس سے اظہارِ تشکر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .