۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله احمد جنتی

حوزہ / مجلسِ خبرگانِ رہبری کے سرپرست نے اپنے ایک بیانیہ میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شیعہ مراجع کی توہین پر مبنی اشاعت کو ثقافتی بربریت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ احمد جنتی کے بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

"یریدون أَنْ یُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَیَأْبَی اللَّهُ إِلَّا أَنْ یُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ کَرِهَ الْکَافِرُونَ"

دینِ اسلام اور شیعہ مراجع کرام کی توہین پر مبنی ایک فرانسیسی میگزین کی اشاعت انتہائی افسوسناک اور مضحکہ خیز عمل ہے جس نے ایک بار پھر اسلام اور تشیع کے دشمنوں کی نفرت کو ظاہر کر دیا ہے۔

موہن چارلی ہیبڈو نامی میگزین جو کہ اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں مسلمانوں کے مذہبی مقدسات بالخصوص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے کے لیے مشہور ہے، کا ایک اور مذموم عمل اب مرجعیت، ولایتِ فقیہ اور رہبر معظم کی توہین کی صورت میں سامنے آیا ہے جس نے دنیا کے آزاد اور انقلابِ اسلامی کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور انہیں غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

بلاشبہ اس بدنام زمانہ میگزین کی اشاعت میں توہین آمیز کارٹونوں کا شامل ہونا اور بدنام زمانہ فرانسیسی حکومت کی طرف سے اس ثقافتی بربریت کی حمایت جمہوری اسلامی ایران کے عوام کے لیے بعید از قیاس نہیں ہے کیونکہ اس مذموم اقدام نے "الیسی پیلس" کے استکباری حکمرانوں کی منافقین کی حمایت اور مجرم صدام کو ہماری مظلوم عوام کے خلاف اسلحہ فراہم کرنے کی یاد کو تازہ کر دیا ہے۔

مجلسِ خبرگان رہبری، کہ امام راحل (رح) کے مطابق جس کا وقار اور حیثیت مرجعیت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی کی حمایت سے رہبری کو تقویت کرنا ہے، چارلی ہیبڈو کے اس گستاخانہ اور ڈھٹائی پر مبنی اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ وہ اس مضحکہ خیز عمل کو استکبار اور عالمی صہیونیت کی مایوس کن اور زبانی بیان بازی کے بعد اس مقدس نظامِ اسلامی کی مسلسل بڑھتی ہوئی پیشرفت کے سامنے شکست شمار کرتی ہے۔

جمہوریہ اسلامی ایران کی وزارت خارجہ، ذمہ دار اداروں اور اسلامی انقلاب کے ثقافتی محاذ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اس توہین آمیز اقدام پر شدید رد عمل کا اظہار کریں تاکہ اس نفرت انگیز میگزین کے بظاہر آزادیٔ اظہار کے دعویدار ایڈیٹرز کے فطرتی اور گھناؤنے اہداف کو لوگوں بالخصوص پوری دنیا کے مسلمانوں پر واضح کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .