۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے قرآن کی توہین کے واقعات کو استکبار کی اسلام سے گہری دشمنی کی علامت قرار دیا اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو مقدسات کی توہین اور نفرت انگیزی کی مذموم سیاست کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی۔

قرآن کریم کی توہین کے واقعات پر ٹوئیٹ کی شکل میں سامنے آنے والا رہبر انقلاب اسلامی کا موقف حسب ذیل ہے:

آزادی کے نام پر توہین قرآن کی جنونی حرکت سے پتہ چلا کہ استکبار کے نشانے پر اسلام و قرآن ہے۔ سامراجی سازش کے باوجود قرآن دن بہ دن زیادہ رونق افروز ہوا اور مستقبل اسلام کا ہے۔ مسلمانوں کے ساتھ دنیا کے سارے حریت پسند بھی توہین مقدسات اور نفرت انگیزی کی گھٹیا سیاست کا مقابلہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .