۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ / قاہرہ میں "مسلم حکماء کونسل" کا ایک اجلاس شیخ الازہر احمد الطیب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مغربی معاشروں میں اسلاموفوبیا کی شدت کے متعلق گفتگو ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "مسلم حکماء کونسل" کا ایک اجلاس قاہرہ میں شیخ الازہر احمد الطیب کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں مغربی معاشروں میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، اسلام مخالف تقاریر کو قانونی قرار دینے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقدسات اسلامی کی توہین کے متعلق بحث و گفتگو ہوئی۔

مسلم حکماء کونسل نے اس اجلاس میں یورپ میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں سے غیر قانونی برتاؤ کے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔ اس اجلاس میں اس موضوع پر بھی گفتگو ہوئی کہ ہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف ان اقدامات کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں؟۔

شیخ الازہر جناب احمد الطیب نے اس اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مغربی سماج میں اسلاموفوبیا شدت اختیار کر رہا ہے اور ان ممالک میں مسلمانوں سے ناروا سلوک کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ مجلس حکماء مسلمانوں کے حقوق کے دفاع کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور بزرگان دین اسلامی مقدسات کی توہین کا ہر ممکن مقابلہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .