۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رہبر

حوزہ/ حسینیہ امام خمینی میں عزاداری سید الشہدا کے سلسلے کی دوسری شب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں حسب معمول رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینیہ امام خمینی میں عزاداری سید الشہدا کے سلسلے کی دوسری شب کی مجلس منعقد ہوئی جس میں حسب معمول رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔

حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے مجلس پڑھی اور اپنے خطاب میں اس نکتے کو بیان کیا کہ دینداری کا اصلی معیار اور پیمانہ یہ ہے کہ انسان محاذ حق کا حصہ بنے اور امام کی منزلت و ذمہ داری کی معرفت رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیادی پیمانے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اسلامی انقلاب کے بعد ملت ایران کی دینداری میں اضافہ ہوا ہے بلکہ چالیس سال سے زیادہ کا عرصہ ہو رہا ہے کہ دنیا میں حق و عدل کی مظہر یعنی اسلامی جمہوریہ کا پرچم بلند رکھنے کے لئے قوم قربانیاں دیکر اپنی دینداری کی کوالٹی میں بھی واضح طور پر اضافہ کر رہی ہے۔

جناب مہدی سلحشور نے اس مجلس میں رثائی کلام اور نوحہ پڑھا اور اہل بیت کے مصائب بیان کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .