۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
وطن خواه

حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد نہ صرف ملت ایران کی عزت رفتہ واپس آ گئی بلکہ دنیا میں ہمارے ملک کی عزت و سربلندی میں روز بروز اضافہ ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین وطن خواہ نے کاشان میں مدرسہ علمیہ آیت اللہ یثربی (رہ) میں جشن انقلابِ اسلامی میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی، انقلاب نور اور انقلاب اخلاق ہے۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ تمام اخلاقی فضائل کا مجسمہ تھے۔ انہوں نے وطن واپس آکر ملت ایران کو عزت و سربلندی کا تحفہ دیا۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ساتھ نہ صرف ملت ایران کی عظمت رفتہ واپس لوٹ آئی بلکہ دنیا میں ہمارے ملک کی عزت و سربلندی میں بھی روز بروز اضافہ ہوا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین وطن خواہ نے کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی کو کامیاب کر کے ملت ایران میں فضائل اخلاقی اور انقلابی روح زندہ کی۔

انہوں نے مرحوم آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی شخصیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: وہ انقلاب اسلامی کے ستونوں میں سے تھے۔ انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

دینی علوم کے اس استاد نے آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی علمی خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مرجع اور بزرگ عالم دین نے اپنی بابرکت عمر تدریس، نامور شاگردوں کی تربیت اور فقہی اور کلامی کتابوں کی تألیف میں گزار دی۔

انہوں نے کہا: سادہ زیستی اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے والہانہ عشق مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی اہم ترین خصوصیات میں سے تھا اور اس بزرگ عالم دین کے اخلاقی فضائل اور حالات زندگی بیان کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .