حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ اسلامی بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسٰی قاسم نے انقلابِ اسلامی کی سالگرہ پر ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انقلابِ اسلامی، امام حسین علیہ السلام کی تحریکِ عاشورا کا ایک سلسلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی اور اس عظیم اسلامی حکومت کی مدد ایک دینی مدد ہے جس کا دفاع اور حمایت کرنا اور اس راہ کو جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
آیۃ اللہ عیسٰی قاسم نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والے اس عظیم انقلاب کی برکات اور کامیابیوں کو فراموش کر دینا امت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
تحریکِ اسلامی بحرین کے رہنما نے انقلابِ اسلامی کو پوری امت کے لئے افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی اور اس سے وجود میں آنے والی حکومت مشکل ترین مراحل سے گزری ہے اور اسی طرح سے عظیم فتح اور عالمی حکومت کے قیام اور حضرت حجت بن الحسن عسکری علیہم السلام کے ظہور تک اس راہ پر گامزن رہے گی اور پیچھے نہیں ہٹے گی۔