حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی وزارت خارجہ نے 34 ملکی اتحاد کے ایک رکن کی حیثیت سے، بحرینی فوج میں ایک اعلیٰ اسرائیلی افسر کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بحرینی فوج میں اسرائیلی افسر، 34 ممالک کے بین الاقوامی اتحاد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف خدمات سرانجام دیں گے۔
بحرینی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ اس اتحاد کا مشن علاقائی پانیوں میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا اور بین الاقوامی سطح پر تجارت کی حمایت، بحری قزاقی اور خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
عبرانی میڈیا نے حال ہی میں بحرینی فوج میں اسرائیلی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر کی رکنیت کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بحرین میں امریکی رابطہ افسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔