۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج انقلاب اسلامی کے ذریعہ ہی اسرائیل کی شکست ممکن ہے، فکر امام خمینی (رح) ہی کے ذریعہ مظلوموں اور محروموں کی مدد ممکن ہے ، جہاں پر دہشتگردی فرقہ واریت کا بازار گرم ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل جیسی قوتیں کار فرما ہیں ،ہمیں ایسی قوتوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے عشرہ فجر کے عنوان سے اپنے بیان میں کہا کہ جب دنیا میں اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور نوجوانوں میں ناامیدی تھی، ایسے حالات میں اسلامی انقلاب امیدوں کی کرن بن کر ابھرا اور دنیا میں بسنے والے تمام مظلوموں اور محروموں کی ایک آس بن کر سامنے آیا۔

امام جمعہ میلبورن نے بحرین میں شیعہ کمیونٹی کے نمائندہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عراق، بحرین اور یمن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہمیشہ ظلم و بربریت کے ذریعہ سیاست کرتا رہا ہے لیکن اب مظلوموں اور محروموں کا بے گناہ خون رنگ لانے والا ہے اور مظالم کا سورج غروب ہونے کو ہے ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج انقلاب اسلامی کے ذریعہ ہی اسرائیل کی شکست ممکن ہے، فکر امام خمینی (رح) ہی کے ذریعہ مظلوموں اور محروموں کی مدد ممکن ہے ، جہاں پر دہشتگردی فرقہ واریت کا بازار گرم ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل جیسی قوتیں کار فرما ہیں ،ہمیں ایسی قوتوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .