۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل میں عشرہ فجر کے عنوان سے انقلابِ اسلامی کے بیالیسویں سالگرہ کے تقریبات کا آغاز

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے انقلابِ اسلامی کے بیالیسویں سالگرہ کے مناسبت سے یکم فروری سے ہی عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے عنوان سے مرکزی جامع مسجد میں تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے انقلابِ اسلامی کے بیالیسویں سالگرہ کے مناسبت سے یکم فروری سے ہی عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے عنوان سے مرکزی جامع مسجد میں تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں یوم اللہ کے عظیم دن تک ادارے کے مختلف ذیلی تنظیموں کی جانب سے سلسہ وار پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پہلے روز  بعد از ظہربسیج امام آئی کے ایم ٹی کرگل کے زیر اہتمام ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

محفل میں کثیر تعداد میں علماء کے علاوہ سینکڑوں عاشقان انقلاب نے شرکت کی۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ اس کے بعد  بسیجی جوانوں کے گروہ نے امام راحل کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جسے بانی موسسہ یاد بود امام خمینی مرحوم آقائے زاکری نے مقامی زبان میں تحریر کیا تھا۔

مجلس میں  بسیج کے ممبر ادریس علی نے انقلابِ اسلامی اور بسيجی ذمہ کے موضوع پر تقریر پیش کی۔مجلس کے آخر پر امام جماعت حجت الاسلام شیخ خادم حسین صادقی نے حکیم انقلاب آیت اللہ مصباح یزدی کے افکار کے تناظر میں بسیجي جوانوں کے مختلف صفات بیان کئے۔

قابل ذکر ہیں کہ یہ تقریبات یوم اللہ کے عظیم دن تک جاری رہیں گے اور اس سلسلے میں دوسری مجلس مطھری ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام برگزار ہوگی جو آئی کے ایم ٹی کا تعلیمی شعبہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .