۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام سیدمحمد سادات

حوزہ/ صوبہ کردستان میں اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ سید محمد سادات نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی فتح اور ظالم سامراجی نظام کی نابودی قرآن کے احیاء کا سبب بنی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید محمد سادات نے صوبہ کردستان میں عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک قرآنی مقابلے کے آغاز میں کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی جانب سے سب سے بڑی نعمت ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے انسانوں کے لئے نازل فرمایا اور انسانیت کے تمام دکھ درد کا علاج اس روحانی دواخانہ اور انسان سازی کے کارخانے میں دستیاب ہے۔

اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا: قرآن میں اتنی صلاحیت اور جامعیت پائی جاتی ہے کہ یہ ایک خوشگوار زندگی فراہم کرنے کے لیے انسان کی مادی اور روحانی تمام ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ قرآن صرف اخلاقیات، تربیت اور معرفت کی کتاب نہیں ہے، بلکہ قرآن کا ایک بڑا حصہ سیاسی اور سماجی تعلیمات، آزادی، وقت کے ظالموں کا انکار اور استکبار کے خلاف آواز اٹھانا اور ان جیسے متعدد اہم مسائل پر مشتمل ہے۔

حجت الاسلام سادات نے مزید کہا کہ انقلاب ایران، قرآن اور قرآنی تعلیمات کے احیاء کے لیے تھا جسے فراموش کر دیا گیا تھا، اور اسی قرآن کے تمسک سے ایران کی عوام نے ملکی جبر اور غیر ملکی استعمار کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .