۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عشرہ فجر

حوزہ/ عشرہ فجر کی تعریف کرتے ہوئے صدر محفل نے کہا کہ امام خمینی رہ نے بھی اپنی قوم کو ظلمت سے نور کی راہ پر گامزن کیاہے جس دوران ایرانی قوم نے بھی امام راحل (ر ہ) کا بھر پور ساتھ دیا اور اسلامی انقلاب کو کامیاب بنادیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے دوسرے روز بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں ایک پر شکوہ محفل منعقد ہوا جس میں مومین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کاآغاز دار القرآن علامہ طباطبائی برو کالونی کے طلباءنے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔جس کے بعد دار القرآن علامہ طباطبائی برو کالونی کے طلباءنے ترانہ پیش کیا۔اسی طرح دارالقران امام رضا ؑزگنگ پشکم کے طلباء نے بھی ترانہ انقلاب پیش کیا۔

آخر میں صدر محفل حجت الاسلام شیخ محمد حسین اخلاقی نے حاضرین کو انقلاب اسلامی کی اہمیت کے بارے میں روشناس کراتے ہوئے اس انقلاب کو امام خمینی( رہ )کی مرھون منت بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے امام راحل (رہ) نے بہت بڑی تکالیف برداشت کی ۔ایک دفعہ آپ کو حکومت وقت نے گرفتار کیا لیکن ایرانی قوم کی مزاحمت اور ملک بھر میں احتجاج کے نتیجے میں امام (رہ) کو رہا کرناپڑا۔جس کے بعد ترکی ،عراق اور فرانس میں بلترتیب جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرناپڑی۔بالآخر فروری مہینے کے اوائل میں امام راحل فرانس سے ایران واپس تشریف لائے ۔عراق میں قیام کے دوران آپ نے ایک رہبر کے بینر تلے تمام علماءکرام کو متحد کرنے کی کوشش کی تاکہ تشیع مضبوط ہو اور وقت کے ظالم حکومت کے خلاف قیام کرسکے ۔

عشرہ فجر کی تعریف کرتے ہوئے صدر محفل نے کہا کہ امام خمینی رہ نے بھی اپنی قوم کو ظلمت سے نور کی راہ پر گامزن کیاہے جس دوران ایرانی قوم نے بھی امام راحل (ر ہ) کا بھر پور ساتھ دیا اور اسلامی انقلاب کو کامیاب بنادیا۔آخر میں دعائے خیر،دعاءامام زمانہ عج اور دعائے انقلاب سے محفل اپنی اختتام کو پہنچی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .