۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کرگل

حوزہ/آج ہمیں نظام ولایت فقیہ اور رھبر معظم سید علی خامنہ ای کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔آج کے دورمیں خواتین کو مغربی سوچ نے ذریعۂ معاش بنادیا ہے لہذا ہمیں اپنے وقار اور عظمت کو محفوظ رکھنے کی اشدضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیدہ النساء العالمین،بنت خیر المرسلین، ام ابیہا، ام الائمہ حضرت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزند ارجمند وارث حسین، بت شکن عصر خمینی کبیر(رح) کی ولادت پر برکت کے موقع پر امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کرگل کے شعبہ خواتین (زینبیہ ویمین ولفیر سوسائٹی کرگل) کے اہتمام سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال ۲۴جنوری ۲۰۲۲مطابق ۲۰ جمادی الثانیٰ،زینبیہ کنونشن حال حیدری محلہ میں خواتین کی جانب سے پر شکوہ جشن یوم خواتین کا انعقاد کیا گیا۔

بسیج زینبیہ اور بسیج امام کے رضاکاروں نے اس موقعہ پر جگہ جگہ جناب حضرت زہراء(س) اور خواتین سے متعلق چہاردہ معصومین (ع)، بزرگان دین و ملت کے اقوال ذریں سے مزئین شدہ بینرز بھی لگایے تھے زینبیہ کنونشن حال کو بہترین طریقے سے سجائے گئے تھے جشن یوم خواتین حاجیہ بانو ناصری کی صدر نشینی اور طالبات دار القرآن باغ خمینی کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی۔ اس محفل میں Covid 19کے مدنظر ضلع کے نزدیک کے گاوں سے آئے ہوئے کم تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اسی طرح ضلع کے مختلف گاوں، پشکم، منجی وغیرہ میں بھی مجلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان مجلسوں میں SOPs کا بھی خاص خیال رکھاگیا تھا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت و منقبت، مدح و سلام ترانہ قصیدہ اور اشعار کا سلسلہ شروع ہوا۔ مقریرین میں خانم طاہرہ اکبری اور خانم زہراء یوسفی بھی شامل تھے۔ خانم زہراء یوسفی نے اپنے تقریر میں اعتراف کیا کہ انقلاب اسلامی کے بعد کرگل میں خواتین کے شان رفتہ بحال ہوا اس سلسلے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ خاص کر مرحوم شیخ محمد حسین ذاکری نے خواتین کو معاشرے میں عزت وقار کو بلند کرنے کا بھر پورموقع فراہم کیا۔

شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا

حاجیہ بانو ناصری نے اپنی صدارتی خطبہ میں سیدۃ النساء عالمین کے ولادت اور امام راحل خمینی کبیر کے یوم ولادت پرعالم اسلام کو مبارک بادپیش کی۔ آپ نے کہا کہ بانوے دوعالم حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ذات مقدسہ پنجتن پا ک میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔مزید کہا کہ رحمت اللعالمین کی دختر پاک حضرت فاطمہ زہرا (س)دنیا وآخرت کے بادشاہ کی بیٹی ہونے کے باوجود بھی آپ نے اپنی زندگی کو سادہ طریقے سے گذاری۔حاجیہ بانو نے مزید کہاکہ آج کے دورمیں خواتین کو مغربی سوچ نے ذریعۂ معاش بنایا ہے لہذا ہمیں اپنے وقار اور عظمت کو محفوظ رکھنے کی اشدضرورت ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہم اپنی نجی یا معاشرتی زندگی میں درپیش مشکلات و مسائل کو حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی وسیلہ لینے کے بجائے ایسے افراد کے سامنے رکھتے ہیں جن کے سبب ہمارے مسائل مشکلات اور ذہنی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتاہے۔

شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا

حاجیہ موصوفہ نے مزید کہا کہ شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج مغربی کلچر میں عورتوں کو کوئی مقام حاصل نہیں ہے اس کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران میں عور ت ہرمیدان میں اپنی ذمہ اریوں کو نبھا رہی ہے۔ انہوں نے عصر حاضر میں بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت اور دینی زمہ داریوں کی طرف توجہ دلا ئی اور اولاد کی پرورش میں حضرت زھراء کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کی۔

شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا

انہوں نے زینبیہ ویمین ویلفیر سوسائٹی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے ضلع میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے حوالے سے انجام دئے جارہے کاموں کا تذکرہ کیا اور نوجوان زیر تعلیم دختران کی رضاکارانہ خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ آج ہمیں نظام ولایت فقیہ اور رھبر معظم سید علی خامنہ ای کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دنیا کے تمام مظلوم خواتین کے ساتھ ہمبستگی کا اظہار کیا اور ان کیلئے مخصوص دعا کی گئی، استکبار جہان امریکہ، اسرائیل، برطانیہ، داعش، مردہ باد جیسے فلک شگاف نعروں کے ساتھ اپنے تقریر کا اختتام کیا۔ اس موقع پرمسابقہ کتاب خوانی میں اول دویم اور سویم پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

مزید تصویری جھلکیاں

شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا

اسی طرح بسیج روحانیوں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں بھی جشن بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہراء (س ع) کے مناسبت سے ایک جشن محفل منعقد کی گئی جس کی صدارت حجتہ السلام سید کاظم موسوی صابری نے کی۔ آغاز بلال احمد طلبہ دارالقرآن برو کالونی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اسکے بعد منقبت کا سلسلہ جاری ہوا محمد علی حسینی طلبہ دارالقرآن ستکچے، گلزارحسین مدح خوان اور فیاض بسیجی برو نے مدح ومنقبت سے محفل کو رونق بخشی۔ اس کے بعد مقررین جناب شیخ بشیر شاکراور شیخ حسین اخلاقی نے سیرت جناب زھرا، حیات امام خمینی،یوم مادر اور یوم خواتین کے موضوعات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا

آخر میں صدر مجلس جناب حجۃ الاسلام آقای سید محمد کاظم صابری موسوی نے بی بی دوعالم(س) کی حیات طیبہ اور امام خمینؒی کے دور اندیش اور دین پرور افکار کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوے مومنین کو ولایت فقیہہ کی اہمیت کو پہچاننے اور اس نعمت عظیم میں شامل ہونے کا شکر گذار رہنے کی ہدایت دی صدر مجلس نے وبائی بیماری کیلئے بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے اس بلاء سے خلاصی کی دعا کی اور آخر میں باران رحمت و ظھور حجت کیلئے دعا کے ساتھ مجلس اختتام کو پہونچی اس مجلس کی نظامت مولانا ذاکر ذاکری کررہے تھے۔

شہزادی دوعالم کی یوم ولادت کو بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کے نام منسوب کرکے سماج میں خواتین کی اہم کردار کو اجاگر کیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .