۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل میں مسابقہ حسن قرآت و ترتیل قرآن

حوزہ/ شیخ محمد حسین رجایی نے لوگوں کو دینی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآنی تعلیمات پر تربیت کرنے کی تلقین کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مسابقہ حسن قرات و ترتیل قرآن آج مورخہ یکم فروری بروز منگلور کو بلاک پشکم کے اطراف و جوانب میں واقع دارلقرآنوں کے طلاب کے لئے بسیج روحانیون کے چیرمین آقای شیخ محمد حسین رجایی کی صدارت میں تھرومسہ پشکم کے مقام پر منعقد ہوا جس میں علاقے پشکم اورچھوسکور کے 6دارلقرآنوں کے 24طلاب وطالبات،اساتذہ کرام و کمیٹی ممبران نے شرکت کیں اس کے علاوہ تھرومسہ پشکم کے مومنین و مومنات کی بڑی تعداد کے علاوہ دارالقرآن شیخ ذاکری کے طلباء نے شرکت کرکے قارین قرآن کی بڑی حوصلہ افزائی کی۔

صدارتی خطبے کے دوران شیخ محمد حسین رجایی نے لوگوں کو دینی تعلیمات اور قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں اور بچیوں کو قرآنی تعلیمات پر تربیت کرنے کی تلقین کی انہوں نے درجہ اول، دوم،اور سوم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر بہترین انتظامات بہم رکھنے پر موصوف نے تھرومسہ پشکم کے مومنین،جوانان بلخصوص دارالقرآن کے کمیٹی ممبران کا سرانہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی ساتھ آپ نے بسیج روحانیون کی زحمات کی بھی ستایش کی اور دور حاضر میں اپنے تمام مصروفیات کے باوجود قرآنی خدمات انجام دینے پر بسیج روحانیون کی جمکر تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں کو بھی خدمت کی تاکید کی۔

مذکورہ قرآنی مسابقہ میں امیر حسین فرزند شیخ علی ارمان دارلقرآن امام حسین علیہ السلام تھرومسہ پشکم اول ۔ولایت علی فرزند محمد قاسم دارلقرآن امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ مہدی آباد چھوسکور۔دوم اور انور حسین فرزند محمد ابراہیم دارلقرآن امام رضا زگنگ پشکم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح طالبات میں سے سکینہ کوثر دختر ماسٹر محمد علی د بالقرآن شیخ ذاکری ٹی وی اسٹیشن نے اول پوزیشن، زہرا بتول دختر کلبی علی دارالقرآن امام رضا زگنگ پشکم نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ام البنین دختر ذاکر حسین دارالقرآن امام حسین تھرومسہ پشکم نے تیسری پوزیشن حاصل کیں۔

یاد رہے کہ مسابقہ کی نظامت کے فرائض مولانا ناصر ممبر بسیج روحانیون انجام دے رہے تھے اور آقا شیخ ابراہیم کریمی داور کے فرایض انجام دے رہے تھے آخر میں بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .