۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جموں و کشمیر کے قاری اعجاز حسین صوفی کی ملکی سطح پر مسابقہ قرائت میں پہلی پوزیشن

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کی طرف سے ملکی سطح پرخانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران نئی دہلی میں منعقد ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سہ روزہ کل ہند مسابقہ حفظ قرائت و قرآن میں شامل قاری اعجاز حسین صوفی ولد محمد اکبر صوفی ساکنہ ملہ بوچھن ماگام کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کی طرف سے ملکی سطح پرخانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران نئی دہلی میں منعقد ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سہ روزہ کل ہند مسابقہ حفظ قرائت و قرآن میں شامل قاری اعجاز حسین صوفی ولد محمد اکبر صوفی ساکنہ ملہ بوچھن ماگام کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قاری موصوف اسلامی جمہوری ایران میں عالمی سطح پر ہونے والے مسابقہ قرائت کے لئے منتخب قرار پائے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسی الصفوی نے قاری اعجاز حسین صوفی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف باب العلم کا طالب علم رہ چکا ہے اور شاخہائے باب العلم میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں اور قلیل مدتی قرائت کورس میں طالب علموں کی رہنمائی بھی کر چکے ہیں۔

آغا صاحب نے موصوف کی محنت لگن اور کچھ کرکے دکھانے کے جذبے کو طالب علموں کے لئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ تعلیم باب العلم سے متواتر ایسے ہونہار طلبہ و طالبات نکلتے ہیں جو ملکی سطح پر اپنا نام روشن کرتے ہیں اور حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کی اہمیت و اعتباریت میں چار چاند لگاتے رہتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .