۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے افغانستان میں ہزارا شیعہ برادری کے کئی تعلیمی اداروں پر سلسلہ وار دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں دو درجن سے زیادہ طالب علموں کی شہادت پر دلی صدمے کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تاریخ اسلام کے پہلے معرکہ حق و باطل یوم غزوہ بدرکے موقعہ پر اپنے تہنیتی پیغام میں اس معرکہ میں مسلمانوں کی شاندار فتح کو اللہ اور اسکے رسول پر مسلمانوں کے ایمان کا شاندار مظاہرہ قرار دیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ مسلح کفار و مشرکین کے مقابلے میں تین سو تیرہ مسلمانوں کی فتح اور برتری صرف اور صرف ان مسلمانوں کے ایمان کامل کا نتیجہ تھا۔آغا صاحب نے کہا کہ غزوہ بدر دشمن قوتوں کے خلاف عزم اور ایمان کے بل پر مقابلے کا پیامی ہے۔

آغا صاحب نے افغانستان میں ہزارا شیعہ برادری کے کئی تعلیمی اداروں پر سلسلہ وار دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان سانحات میں دو درجن سے زیادہ طالب علموں کی شہادت پر دلی صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر دہشتگردانہ حملے ایک درندانہ فعل ہے پاکستان کے بعد افغانستان میں ایک خاص فرقے کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کاروائیوں کو تکفیری ایجنڈے کی کڑیاں قرار دیتے ہوئے۔

آغا صاب نے کہا کہ یہ صورتحال دنیائے شیعیت کے لئے باعث فکر و تشویش ہے سانحہ میں شہید ہوئے طلاب علموں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں مسلکی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدام کریں ۔

مہاجر ملت میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کو انکی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ مہاجر ملت نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کے سیاسی مستقبل اور حقوق کی جدوجہد میں صرف کی مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات تاریخ کشمیر کا ایک درخشاں باب ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .