۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ

حوزه/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی چهلم امام حسین(ع) کے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: معرکہ کربلا میں حسینی جانثاروں کا جذبہ مزاحمت اور صبر و استقامت مظلومین عالم کیلئے نقش ِ راہ ہے.

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی چهلم امام حسین(ع) کے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: معرکہ کربلا میں حسینی جانثاروں کا جذبہ مزاحمت اور صبر و استقامت مظلومین عالم کیلئے نقشِ راہ ہے.

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا انعقاد کیا گیا اور جلوس عزا آستان بڈگام سے انجمن کے صدرآغا سید حسن کی قیادت میں برآمد کئے گئے ۔

عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے یوم اربعین کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا صرف ایک سانحہ نہیں بلکہ ایک دائمی تحریک اور مشن ہے جس کا ہدف دین و شریعت کی حفاظت اور ظالم قوتوں کے خلاف نبرد آزمائی ہے۔

آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ عصر حاضر میں جب دنیا کے مختلف گوشوں میں مسلمانوں پر استکباری قوتوں کا جبروقہر جاری ہے معرکہ کربلا میں حسینی جانثاروں کا جذبہ مزاحمت اور صبر و استقامت مظلومین عالم کیلئے نقشِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .