حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام کے سرپرست عالیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے تنظیم سے منسلک مذکورہ تعلیمی ادارے کی میٹرک امتحانات میں سو فیصد کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے تدریسی عملے اور کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو پر خلوص مبارک باد پیش کی۔
آغا صاحب نے کہا کہ باب العلم پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بڈگام میں زیر تعلیم میٹرک امتحانات میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طالبات اچھے نمبرات سے کامیاب قرار پائے ہے اور یہ کامیابی اسکول کے تدریسی عملے کی پرخلوص لگن اور طلاب کی محنت و مشقت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی سے اسکول کی اعتباریت میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے تدریسی عملے اور طلاب کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعلیمی ادارہ آئندہ بھی کامیابیوں کی منزلیں طے کرتا رہے گا ۔