۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
انجمن امامیہ سکردو

حوزہ/ گلگت بلتستان کے ہونہار طلبہ و طالبات کو نومنیشن لیٹر دیئے جانے کے بعد ان کیلئے مختص سیٹوں میں کمی سے نہ صرف ان طلباء کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ پورے علاقے کے عوام میں مایوسی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن امامیہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر انجمن آغا باقر الحسینی منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں صوبہ پنجاب کے مختلف میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات لے لئے مختص سیٹوں میں اچانک کی جانے والی کمی پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس میں اس بات پر خصوصی طور پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے ہونہار طلبا و طالبات کو Nomnaition letter دیئے جانے کے بعد ان کے لئے مختص سیٹوں میں کمی سے نہ صرف ان طلباء کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کت عوام میں مایوسی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لہذا اس اجلاس میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے صوبہ پنجاپ کے مختلف میڈیکل کالجوں میں مختص سیٹوں کو فوری بحال کر کے عوام اور طلبا میں پھیلی جانے والی مایوسی اور تشویش کو فوری خاتمہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .