۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قم؛ امیر المومنین انڑنیشل اسکول کے طلبہ و طالبات کا جنرل قاسم سلیمانی اور شہدائے استقامت کو خراج عقیدت

حوزہ/ ایام فاطمیہ اور شہید قاسم سیلمانی اور ابو مہدی المھندس کی دوسری برسی کے حوالے سے قم المقدسہ میں امیر المومنین انڑنیشل اسکول کے طلبہ اور طالبات نے خصوصی مجلس کا انعقاد کیا۔ جسمیں اسکول کے طلبہ اور طالبات نے خطاب کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی اور شہدائے استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایام فاطمیہ اور شہید قاسم سیلمانی اور ابو مہدی المھندس کی دوسری برسی کے حوالے سے قم المقدسہ میں امیر المومنین انڑنیشل اسکول کے طلبہ اور طالبات نے خصوصی مجلس کا انعقاد کیا۔ جسمیں اسکول کے طلبہ اور طالبات نے خطاب کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی اور شہدائے استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

منعقدہ مجلس سے عاتکہ خان نے سیرت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی اور آپ کی ولایت کے دفاع میں خدمات کو بیان فرمایا۔ اور مکتب شہید قاسم سیلمانی کی خصوصیات کو بیان کیا۔ اسکے علاوہ کلاس دوم سوم 'چہارم" پنجم و ششم کلاس کے طلبہ اور طالبات نے خطاب اور ترانہ پیش کیے اور شہید قاسم سیلمانی اور ابو مہدی المھندس کی مکتب کو میدان عمل میں زندہ رکھنے کا عہد کیا گیا۔

یہ پروگرام حسنیہ شہید حسن ناھیدی میں انجام پایا جہاں اس شہید فقید کے بلندی درجات اور دعائت سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ مراسم کا اختمام ہوا اور کلاس ہشتم کی طالبات کی تیار کردہ نذر سے حاضرین کو نوازہ گیا ۔واضح رہے کہ یہ پروگرام کا انعقاد امیر المومنین انٹر نیشنل کے پرنسپل کی جانب سے کیا گیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .