۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شہید قاسم سلیمانی

حوزہ/ عالم اسلام کے عظیم مجاہد شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے سلسلے میں کوہاٹ میں علاقہ کے نوجوانوں نے لنڈی کچئی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا، جس میں علاقے بھر کے قرآن سنٹرز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم اسلام کے عظیم مجاہد شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے سلسلے میں کوہاٹ میں علاقہ کے نوجوانوں نے لنڈی کچئی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقے بھر کے قرآن سنٹرز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریری، منقبت خوانی، مضمون نویسی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کے پیروکار جوانوں کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں علامہ سید قیصر عباس الحسینی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .