۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں مجلس ترحیم

حوزہ/ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام قومی مرکز شادمان میں شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم و تکریم کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام قومی مرکز شادمان میں شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم و تکریم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مجلس ترحیم سے ممتاز عالم دین اور امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی سمیت دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔

اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا بھی خصوصی خطاب ہو گا۔ مجلس عزاء میں شرکت کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر علمدرآمد یقینی بناتے ہوئے مجلس عزا میں شریک ہوں۔ مجلس عزاء میں شہید کے افکار اور ملت اسلامیہ کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .