۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
پاکستان کے اہلسنت علمائے کرام کا 40رکنی وفد کی المدیر العام عتبہ حسینیہ سے ملاقات

حوزہ/ کربلائے معلیٰ میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اہلسنت علمائے 40رکنی وفد کے ہمراہ آستانیہ حسنیہ (دفتر حرمِ امام حسین عتبہ حسینیہ) کے مدیر العام (سیکرٹری جنرل) حاج حسن رشید العبائجی سے خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلائے معلیٰ میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اہلسنت علمائے 40رکنی وفد کے ہمراہ آستانیہ حسینیہ (دفتر حرمِ امام حسین عتبہ حسینیہ) کے مدیر العام (سیکرٹری جنرل) حاج حسن رشید العبائجی سے خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا کہ عتبہ حسنیہ مقدسہ عراق بھر میں عوام الناس کی بلاتفریق و مسلک خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم 12آئمہ کرام کے نام پر ہسپتال کی تعمیرات کا کام جلد مکمل کرلیں گے۔ انسانی بنیادوں پر آئیڈیل معاشرے کی تشکیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ حُب اہلبیت علیہم السلام امت کو متحد و یکجا کرتی ہے۔ پاکستان میں عوام کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلنے کی مذموم کوشش کی گئی 27ہزار سے زائد شیعہ اور 40ہزار مسلمان مسالک کے افراد کو شہید کیا گیا مگر دشمن اپنی چال میں ناکام ہوا۔ پاکستان کے 25کروڑ عوام میں شیعہ سنی متحدہیں۔ آج جب اہلسنت علمائے کرام روضہ امام حسین (ع ) پر حاضر ہوئے تو ان کی روحانی کیفیت ایسی تھی گویا عشاق الحسین نے اپنی منزل پالی۔ علمائے کرام کی مقدس مقامات پر حاضری و عبادت پاکستان میں امن کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس موقع پر السید محمد تقی الحکیم مدیر أمور خارجیة مؤسسة الإمام الحسین علیه السلام للحوار و بناء السلام عتبة حسینیة حجة الإسلام اور والمسلمین سماحة الشیخ ساجد رضا خان نجفی مؤسس و مسؤول دورة عراق نجف أشرف اور علامہ محمد عباس وزیری بھی ہمراہ تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .