حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی اتحاد الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس سے دہشت گردی اور داعشی دہشت گرد گروہ کی باقیات کے خاتمے کیلئے اقدامات اور کوششوں کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کاظمین عراق میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان چھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ 3 رجمنٹ کے کمانڈر سمیت متعدد سپاہی اور افسران، امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے زائرین پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے داعش کے متعدد دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہوئے۔
سید عمار حکیم نے اس واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں شہداء کیلئے رحمت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔