۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زیادت

حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کا 40 اہلسنت علمائے کرام پر مشتمل وفد عراق کے زیارتی و روحانی فکری دورہ پر ملک کے قدیمی شہر سامرا میں روضہ امام عسکریین کی زیارت سے مشرف ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سامرا/امت واحدہ پاکستان کا 40 اہلسنت علمائے کرام پر مشتمل وفد عراق کے زیارتی و روحانی فکری دورہ پر ملک کے قدیمی شہر سامرا پہنچا اور عتبہ عسکریہ نے وفد کے اعزاز میں خصوصی دستر خوان سے ضیافت کا اہتمام کیا۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے فضائلِ امام علی نقی اور امام حسن عسکری بیان کرتے ہوئے بتایا کہ روضہ عَسْکَریَین، عراق کے شہر سامرا میں واقع وہ روضہ ہے جس میں امام علی نقی علیہ السلام، آپ کے فرزند امام حسن عسکری علیہ السلام، زوجہ امام حسن عسکریؑ و مادر امام زمانہؑ نرجس خاتون، دختر امام محمد تقی ؑ حکیمہ خاتون اور بعض دیگر علوی سادات اور علماء دفن ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک بڑی مسجد ہے جسے سرداب غیبت امام زمانہ ؑ کہا جاتا ہے۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

ضیافت کے بعد مرقد مطہر امامین عسکرین پر حاضری اور نوافل ادا کیے۔امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضہ اطہر پر حاضری کے بعد زیارتِ امین اللہ علامہ عباس وزیری کے ہمراہ تلاوت کی گئی۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

بعد ازاں زائرین نے سرداب غیبت امام زمانہ کی زیارت کی اور نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر علامہ عباس وزیری نے زائرین کو بتایا کہ عراق کے شہر سامرا کی زیارتگاہوں میں سے ایک زیارت سرداب غیبت یعنی غیبت کا تہہ خانہ ہے۔ یہ تہ خانہ امام حسن عسکری (ع) کے گھر کا ایک حصہ تھا۔ امام اس میں عبادت کرتے تھے اور ان کے بعد امام زمانہ اس میں رہتے تھے۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

بعد ازاں علامہ محمد امین شہیدی نے زیارت کی مرمت اور تعمیر کے بارے زائرینِ کرام کو بتایا کہ 22 فروری 2006 عیسوی کو ع دہشت گروہ کی جانب سے اس حرم میں بم دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے گنبد کا ایک حصہ منہدم ہوا تھا۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

دوسرا دھماکہ 13 جون 2007 عیسوی میں ہوا۔ دہشت گرد صبح 3 بجے حرم میں داخل ہوئے۔ حرم کے محافظین سے درگیری کے بعد انہوں نے حرم کی ساری عمارت میں بمب نصب کئے۔ ان بموں کے انفجار سے حرم کا بایاں حصہ اور دائیں طرف کا گلدستہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔اس حادثے کے بعد حرم کی دوبارہ مرمت اور تعمیر کا کام شروع ہو گیا جو 2015 ء میں مکمل ہوا۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

روضہ عسکریین کی ضریح کی تعمیر کا کام سنہ 2009 ء میں ایران میں شروع ہوا تعمیر کے بعد یہ ضریح 2 فروری 2017 ء میں سامرا منتقل کی گئی اور 24 اپریل 2017 ء میں اس کی رونمائی کی گئی۔

سامرا: پاکستان کے اہلسنت علماء کا امام علی نقیؑ اور امام حسن عسکریؑ کے روضہ مبارک پر حاضری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .