۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ڈھاکہ

حوزہ/ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے گلستاں کے قریب منگل کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے گلستاں کے قریب منگل کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا ڈھاکہ کے نارتھ ساؤتھ روڈ پر واقع صدیقی مارکیٹ میں شام پانچ بجے کے قریب اس وقت ہوا جب بازار میں بہت زیادہ ہجوم تھا۔ زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد 7 منزلہ عمارت کا ملبہ گرد و نواح میں بکھر گیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ سڑک سے گزرنے والی بس کے تمام شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

فائر سروسز کنٹرول روم کے افسر راشد بن خالد نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر سروسز کی ٹیم نے وہاں سے چار لاشیں نکالیں اور کئی زخمیوں کو نکالا۔

دریں اثناء ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد نجم الحق نے کہا کہ انہوں نے کم از کم چھ لاشیں دیکھی ہیں۔ اس وقت اسپتال میں 100 افراد زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ لیکن ایسے تمام معاملات میں دھماکے کی وجہ منجمد گیس کو بتایا جا رہا ہے۔

ان میں سے بعض واقعات کی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ اب تک جو بھی تحقیقاتی رپورٹس سامنے آئی ہیں، ان میں بنیادی طور پر عمارت کے مالکان یا ادارے کو دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

فائر سروسز کا دعویٰ ہے کہ عام لوگوں کے ہوشیار نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات بار بار ہو رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .