حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ-بنگلہ دیش/ بنگلہ دیش کی ’’انجمنِ قرّاء‘‘ کے زیر اہتمام مختلف قرآنی محافل اور چوتھے بین الاقوامی حفظ و قراءتِ قرآن کریم کے مقابلوں کا آغاز ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵ کو ڈھاکہ کی مسجد بیتُ المکرم میں ہوا۔ یہ قرآنی پروگرام ۲۶ دسمبر ۲۰۲۵ تک ڈھاکہ اور ملک کے مختلف شہروں میں قرآنی محافل کے انعقاد کے ساتھ جاری رہا۔
اس دس روزہ بین الاقوامی قرآنی پروگرام میں بنگلہ دیش کی انجمنِ قرّاء کے علاوہ ایران، مصر، انڈونیشیا، الجزائر، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے ممتاز قاریوں اور حافظوں نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے ایرانی نمائندوں کو ایران کی ثقافتی کونسلری اور تنظیمِ ثقافت و اسلامی روابط کے بین الاقوامی مرکزِ قرآن و تبلیغ کی ہم آہنگی سے اعزام کیا گیا تھا۔ ایران کی نمائندگی اسحاق عبداللہی نے قراءتِ تحقیق کے شعبے میں جبکہ مہدی برنده نے حفظِ کل قرآن کریم کے شعبے میں کی۔
مسجد بیتُ المکرم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں ڈھاکہ میں الجزائر کے سفیر، ایران کے ثقافتی رایزن سید رضا میرمحمدی اور بنگلہ دیش اسلامک فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالسلام خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میزبان ملک و شریک ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔
اس موقع پر ایران کے ثقافتی رایزن سید رضا میرمحمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے حالات میں جب مسلمان اور عالمِ اسلام دشمنوں کی طرف سے پیدا کی گئی متعدد مشکلات اور بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان سے نجات کا واحد راستہ قرآنِ مجید کی ہدایت پر عمل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو سب سے پہلے قرآن کو درست طور پر سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی طرزِ عمل ترقی و پیش رفت کا راستہ ہموار کرتا ہے اور دشمنوں و ان کی سازشوں پر غلبے کا سبب بنتا ہے۔
قراءتِ تحقیق کے مقابلے میں ایران کے اسحاق عبداللہی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انڈونیشیا کے قاری نے پہلی اور مصر کے قاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح حفظِ کل قرآن کے مقابلے میں ایران کے نمائندے مہدی برنده نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اس شعبے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے حفاظ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآنی پروگراموں میں عموماً قرآنی محافل کے انعقاد کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے، چنانچہ اس پروگرام میں بھی محافلِ قرآنی کو زیادہ اہمیت دی گئی، جبکہ مقابلہ جاتی سرگرمیاں ثانوی حیثیت رکھتی تھیں۔
ایرانی قاری اسحاق عبداللہی اور حافظ مہدی برنده نے ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی قرآنی محافل میں نہایت مؤثر اور دلنشین تلاوت پیش کی، جسے بنگلہ دیشی سامعین اور شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
آخر میں اس بین الاقوامی قرآنی پروگرام کے اختتام پر میزبان ادارے کی جانب سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قاریوں اور حافظوں کو نقد انعامات بھی پیش کیے گئے۔حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ، بنگلہ دیش — بنگلہ دیش کی ’’انجمنِ قرّاء‘‘ کے زیر اہتمام مختلف قرآنی محافل اور چوتھے بین الاقوامی حفظ و قراءتِ قرآن کریم کے مقابلوں کا آغاز ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵ کو ڈھاکہ کی مسجد بیتُ المکرم میں ہوا۔ یہ قرآنی پروگرام ۲۶ دسمبر ۲۰۲۵ تک ڈھاکہ اور ملک کے مختلف شہروں میں قرآنی محافل کے انعقاد کے ساتھ جاری رہا۔
اس دس روزہ بین الاقوامی قرآنی پروگرام میں بنگلہ دیش کی انجمنِ قرّاء کے علاوہ ایران، مصر، انڈونیشیا، الجزائر، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے ممتاز قاریوں اور حافظوں نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں شرکت کے لیے ایرانی نمائندوں کو ایران کی ثقافتی کونسلری اور تنظیمِ ثقافت و اسلامی روابط کے بین الاقوامی مرکزِ قرآن و تبلیغ کی ہم آہنگی سے اعزام کیا گیا تھا۔ ایران کی نمائندگی اسحاق عبداللہی نے قراءتِ تحقیق کے شعبے میں جبکہ مہدی برنده نے حفظِ کل قرآن کریم کے شعبے میں کی۔
مسجد بیتُ المکرم میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں ڈھاکہ میں الجزائر کے سفیر، ایران کے ثقافتی رایزن سید رضا میرمحمدی اور بنگلہ دیش اسلامک فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالسلام خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور میزبان ملک و شریک ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔
اس موقع پر ایران کے ثقافتی رایزن سید رضا میرمحمدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے حالات میں جب مسلمان اور عالمِ اسلام دشمنوں کی طرف سے پیدا کی گئی متعدد مشکلات اور بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان سے نجات کا واحد راستہ قرآنِ مجید کی ہدایت پر عمل کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو سب سے پہلے قرآن کو درست طور پر سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی طرزِ عمل ترقی و پیش رفت کا راستہ ہموار کرتا ہے اور دشمنوں و ان کی سازشوں پر غلبے کا سبب بنتا ہے۔
قراءتِ تحقیق کے مقابلے میں ایران کے اسحاق عبداللہی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انڈونیشیا کے قاری نے پہلی اور مصر کے قاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح حفظِ کل قرآن کے مقابلے میں ایران کے نمائندے مہدی برنده نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اس شعبے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے حفاظ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآنی پروگراموں میں عموماً قرآنی محافل کے انعقاد کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے، چنانچہ اس پروگرام میں بھی محافلِ قرآنی کو زیادہ اہمیت دی گئی، جبکہ مقابلہ جاتی سرگرمیاں ثانوی حیثیت رکھتی تھیں۔
ایرانی قاری اسحاق عبداللہی اور حافظ مہدی برنده نے ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں منعقد ہونے والی قرآنی محافل میں نہایت مؤثر اور دلنشین تلاوت پیش کی، جسے بنگلہ دیشی سامعین اور شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
آخر میں اس بین الاقوامی قرآنی پروگرام کے اختتام پر میزبان ادارے کی جانب سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قاریوں اور حافظوں کو نقد انعامات بھی پیش کیے گئے۔

آپ کا تبصرہ