حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی پہلی مجلسِ عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پارا چنار میں کیا گیا؛ اس موقع پر ضلعی صدر الیاس فخری نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔اس موقع پر ضلعی کابینہ اور ششماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ریجنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری نور علی، ریجنل محبین انچارج ناصر صفوی، سابق ڈویژنل صدر و ذیلی نظارت رکن ثقلین مہدوی، معراج بنگش سابقہ ضلعی صدور اور المصطفٰی ہاؤس چیئرمین حاجی سجاد حسین سمیت سینئر احباب اور علمائے کرام نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ اقبال حسین مجلسی، علامہ واجد حسین اور دسترخوان امام حسنؑ چیئرمین یاسر حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ