منگل 30 دسمبر 2025 - 13:28
ایران اور پاکستان کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بینکاگ، تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجت‌ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے المیراث ہوٹل (بینکاگ - تھائی لینڈ) میں منعقدہ عالمی بین المذاہب کانفرنس زیرِ عنوان "درپیش عالمی مشکلات کے تناظر میں مذہبی رہنماؤں کا کرادار اور ذمّہ داریاں" میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

ایران اور پاکستان کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے

رپورٹ کے مطابق علّامہ شبیر میثمی نے اس موقع پر مختلف مذاہب کے علماء و زعماء سے ملاقاتیں بھی کیں۔

الصادق شریعہ سلوشنز کے حوالے سے صدر اسلامک کلچر اینڈ ریلیشن آرگنائزیشن، ڈاکٹر محمد مہدی ایمان پور اور تھائی لینڈ میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محترم جناب نصیر الدین حیدری سے اہم ملاقات کی۔

ایران اور پاکستان کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے

علامہ شبیر میثمی نے ملاقات کے دوران مختلف اہم امور پر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سینٹرل اسلامک کونسل آف تھائی لینڈ اور جمہوریہ اسلامی ایران کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے بین المذاہب اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر روز دیتے ہوئے کہا: پاکستان اور ایران کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس سے دونوں ملکوں کی عوام الناس بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر چیئرمین صاحب کے ہمراہ الہدی اسلامک سنٹر کے امام جماعت مولانا غلام علی ابوذر اور الصادق شریعہ سلوشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر مولانا سید مظہر عباس زیدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان عملی اور ادارہ جاتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha