۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
بنگلہ دیشی

حوزہ/بنگلہ دیش نے اپنے ہمسایہ ممالک خصوصا ً ہندوستان کے ساتھ مضبوط روابط استوار کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے قبل خطے کے ممالک کے مابین بہتر رابطے اور توانائی کے اشتراک سے نئے ہندوستانی برصغیر بنانے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے اپنے ہمسایہ ممالک خصوصا ً ہندوستان کے ساتھ مضبوط روابط استوار کیے ہیں۔ ہم نے سڑکیں، ریلوے، آبی گزرگاہوں کے ساتھ ساتھ ایئر ویز کی شکل میں بہت مضبوط روابط استوار کئے ہیں۔ آبی گزرگاہوں میں ہمارے پاس کام کرنے کے لئے بہت کچھ ہے کیونکہ یہ لاگت سے موثر ہے ۔

عبد المومن نے اس کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے خودمختاری، مساوات، اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر اپنی شراکت کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے خودمختاری ، مساوات ، اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر اپنی شراکت کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ اس طرح دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت ملی۔

یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب میں، وزیر اعظم مودی نے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی قیادت اور بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی میں ہندوستانی فوج کی شراکت کو سراہا۔بتا دیں مودی بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی منانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات، بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی پیدائش کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے لئے اپنی ہم منصب شیخ حسینہ سے مذاکرات کے لئے دو روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .