۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ہندوستان میں موجود عراقی سفیر ،وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر  اور وزیر خارجہ جناب ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر زائرین کو کربلا جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ سیدالشہداء امام حسینؑ کے چہلم کےموقع پر ہندوستانی زائرین کو کربلا جانے کی اجازت نہ ملنے پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ہندوستان میں موجود عراقی سفیر ،وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر  اور وزیر خارجہ جناب ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر زائرین کو کربلا جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔مولانانے اپنے خط میں لکھا کہ اربعین اما م حسینؑ کے لیے ہندوستانی زائرین کو کربلا جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ،جبکہ ہر سال ہندوستانی زائرین کی بڑی تعداداربعین کے موقع پر کربلا جاتی رہی ہے ،اور اس سال بھی ہزاروں افراد اجازت کے منتظر ہیں ۔ہماری حکومت عراق سے مخلصانہ اپیل ہے کہ ہندوستانی زائرین کو اربعین امام حسینؑ کے موقع پر کربلا جانے کی اجازت دی جائے اور سفر میں جو مشکلات در پیش ہیں انہیں جلد از جلد حل کیا جائے ۔

ہمیں معلوم ہواہے کہ دیگر ممالک کے زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی گئی ہے مگر ہندوستانی زائرین کو اربعین امام حسینؑ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ،یہ افسوس ناک ہے ۔اس سلسلے میں آ پ کو غور کرنا چاہیے کیونکہ ہندوستانی زائرین کی بڑی تعداد ہر سال اربعین کے موقع پر کربلا پہونچتی ہے ، جو اس سال حکومت عراق کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں زیارت سے محروم ہے ۔لہذا ہندوستانی زائرین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے جلد از جلد انہیں بھی کربلا جانے کی اجازت دی جائے ۔اس سلسلے میں آپ حکومت عراق اور حکومت ہندوستان کے ساتھ بات چیت کرکے اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں ۔

مولانانے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر اور وزیر خارجہ ایس۔جے۔شنکر کو خط لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ ہندوستانی زائرین کو کربلا جانے کے کی اجازت دی جائے اور حکومت ہند وستان اس سلسلے میں عراقی حکومت سے بات کرے تاکہ ہندوستان کے زائرین اربعین کے موقع پر کربلا کی زیارت سے محروم نہ رہیں ۔

یہ خط ای میل کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر، وزیر خارجہ ایس۔جے۔شنکر اوردہلی میں واقع عراقی سفارت خانے کو بھجا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .