۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایران

حوزہ/تمام شہریوں کو ہوائی اڈے سے سخت سیکورٹی میں بسوں سے براہ راست فوجی علاقے میں واقع ویل نیس سینٹر لے جایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیسلمیر: کورونا وائرس سے بری طرح سے متاثر ایران میں پھنسے ہندوستانی اتوار کی صبح واپس ملک لوٹ آئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے 234 لوگوں میں 131 طلبا اور 103 زائرین شامل ہیں۔ ان مسافروں کو پہلے ایران سے دہلی لایا گیا اور اس کے بعد انہیں راجستھان بھیج دیا گیا۔ پوری طرح سے جانچ کے بعد ہی ان لوگوں کو اپنے گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 118 شہریوں کو لے کر پہلا طیارہ صبح ساڑھے سات بجے پہنچا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد دیگر 118 شہریوں کو لے کر دوسرا طیارے بھی پہنچ گیا۔ تمام شہریوں کو ہوائی اڈے سے سخت سیکورٹی میں بسوں سے براہ راست فوجی علاقے میں واقع ویل نیس سینٹر لے جایا گیا۔

Luggage of 236 Indians evacuated from Iran being removed. India got back 236 of its citizens from the west Indian country in the wee hours today.They will be kept at Indian Army @adgpi's Quarantine facility established in Jaisalmer. #CoronaVirus pic.twitter.com/REyor3FPTg

— Sidhant Sibal (@sidhant) March 15, 2020

اس سے قبل ان ہندوستانی شہریوں کو لے کر ہوائی جہاز دہلی پہنچا جہاں سے انہیں دو طیاروں سے براہ راست جیسلمیر کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ جیسلمیر میں ہوائی اڈے پر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے۔ ایران میں ان سب کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی تھی جہاں ان کی رپورٹیں منفی آئی تھی۔

اس کے بعد انہیں احتیاطاً کم از کم 14 دن کے لئے جیسلمیر بھیجا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی آئسو لیسن وارڈ میں اسکریننگ کی جائے گی اور اس کے بعد جیسلمیر کے خصوصی وارڈ میں رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ''ایران میں پھنسے ہوئے 234 ہندوستانی ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ ان میں 131 طلباء اور 103 عقیدت مند شامل ہیں۔ (ایران میں ہندوستانی) سفیر دھامو گڈم اور ایران میں ہندوستانی ٹیم کی کاوشوں کا شکریہ۔ ایرانی حکام کا شکریہ۔''

234 Indians stranded in #Iran have arrived in India; including 131 students and 103 pilgrims.

Thank you Ambassador @dhamugaddam and @India_in_Iran team for your efforts. Thank Iranian authorities.

— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) March 14, 2020

واضح رہے کہ ایران سے ہندوستان پہنچنے والا یہ تیسرا قافلہ ہے۔ اس سے قبل، 44 ہندوستانی زائرین کا دوسرا قافلہ جمعہ کے روز ایران سے ہندوستان پہنچا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .