۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دہلی  ایرپورٹ

حوزہ/بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے دہلی ہوائی اڈے پر اترنے والے تمام مسافروں کو اپنے اخراجات پر سات دن تک ادارہ جاتی قرنطین میں رہنا ہوگا۔ سات دن سینٹر میں قرنطین رہنے کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لئے ہوم قرنطین میں رہنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے دہلی ہوائی اڈے پر اترنے والے تمام مسافروں کو اپنے اخراجات پر سات دن تک ادارہ جاتی قرنطین میں رہنا ہوگا۔ سات دن سینٹر میں قرنطین رہنے کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لئے ہوم قرنطین میں رہنا پڑے گا۔

ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جاری کردہ حالیہ ہدایات کے مطابق تمام بین الاقوامی مسافروں کو اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے کہ وہ اس قانون کی پاسداری کریں گے۔ اس کے علاوہ ان بین الاقوامی مسافروں کے لئے جو دہلی-این سی آر کے علاقے میں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کے لئے صحت سے متعلق معائنہ کرانا لازمی ہوگا۔

پہلے ہوائی اڈے پر موجود صحت کے عہدیدار ان کا معائنہ کریں گے اور پھر انہیں دہلی حکومت کے ہیلتھ جانچ سے گزرنا پڑے گا۔ منظوری ملنے کے بعد مسافر قرنطین میں جاسکیں گے۔صرف چار زمرے میں آنے والے افراد کو ہی اس عمل سے چھوٹ دی گئی ہے۔ حاملہ خواتین، کسی کی فیملی میں انتقال ہوچکا ہے، شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کو 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے والدین کوالگ رکھا گیا ہے۔

انہیں ضروری دستاویزات کے ساتھ ائیرپورٹ انڈر ٹیکنگairportcovid@gmail.comپربھیجنا ہوگا ۔دریں اثنا تمام گھریلو مسافروں کو ایگزٹ گیٹ کے قریب تھرمل اسکریننگ کرانا ضروری ہوگا اورجن لوگوں میںکورونا کی علامات نہیں دکھائی دیںگے صرف انہی افراد کو ہوائی اڈے کے احاطے سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد انہیں سات دن تک ہوم قرنطین رہنا ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .