۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
فاضل جابر نماینده ائتلاف فتح عراق

حوزہ / عراقی الفتح اتحاد کے ترجمان فاضل جابر نے کہا ہے کہ : جون کے وسط میں امریکہ اور عراقی حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات سے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا تعین ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق عراقی الفتح اتحاد کے ترجمان فاضل جابر نے کہا ہے کہ جون کے وسط میں امریکہ اور عراقی حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات سے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا تعین ہوگا۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سابقہ پارلیمنٹ کی غیر ملکی افواج کو ملک سے بے دخل کرنے سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ، مزید کہا کہ : غیر ملکی افواج کا ملک بدر کرانا ایک حتمی فیصلہ ہے جسے کسی صورت تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
جابر نےمزید کہا کہ رواں سال جون میں واشنگٹن اور بغداد کے مابین ہونے والی بات چیت سے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کا تعین ہوگا ، اور مذاکرات کے دوران  عراقی حکومت ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کے طریقہ کار کے تعین کے لئے بات چیت کرے گی۔
یاد رہے! اس سے قبل ہی ، الفتح اتحاد کے ترجمان ، محمد البلداوی نے متنبہ کیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو عراق اور واشنگٹن کے مابین ہونے والے مذاکرات سے قبل ہی مختلف سیاسی شخصیات  اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ ڈالنے کا کام کر رہے ہیں تاکہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ امریکی فوجیوں کو عراق میں مزید رکھا جاسکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .