۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اجلاس

حوزہ / لبنانی مختلف جماعتوں ، اداروں اور قومی شخصیات نے ایک اجلاس بلایا اور اس اجلاس کے ذریعے ، شام کی فضائی حدود میں  ایرانی ہوائی جہاز پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی مختلف جماعتوں ، اداروں اور قومی شخصیات نے ایک اجلاس بلایا اور اس اجلاس کے ذریعے ، شام کی فضائی حدود میں  ایرانی ہوائی جہاز پر امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کی آمریت ، استکبار اور جرم پر مبنی  پالیسیوں کا تسلسل ہے اور یہ امریکہ اور امریکی صدر کے مابین عدم توازن کا ایک خطرناک اشارہ ہے۔

اجلاس میں متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی حکومت کی طرف مائل ہونے والی پالیسی سے دستبردار ہوں جو کہ عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسی ہے۔

لبنانی جماعتوں نے اس اجلاس کے توسط سے ،شام کی سرزمین پر امریکی موجودگی کو قبضہ اور شامی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر بین الاقوامی خاموشی کا تسلسل  تشویشناک  ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .