حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس سے وابستہ عراقی پارلیمنٹ کے رکن ناصر ترکی نے کہا: بغداد میں امریکی سفارتخانہ عراقی حکومت کو تسلیم نہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امریکہ ،سعودی عرب اور ترکی عراق کے داخلی امور میں مداخلت کر رہے ہیں اور حکومت عراق نے سکوت اختیار کر رکھا ہے۔
ناصر ترکی نے کہا: بغداد میں امریکی سفارتخانہ حد سے تجاوزکر رہا ہے اور عراق کے مختلف گروہوں کو آپس میں لڑا کر عراق کو میدان جنگ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ عراق میں اپنی موجودگی کی مدت کو بڑھا سکے۔
عراقی پارلیمنٹ کے ممبر نے کہا: حکومت عراق کو امریکی سرکشی کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے۔