حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے امریکی فوجوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکی افواج کی موجودگی کو عراق پر قبضہ قرار دیا اور کہا کہ تمام مذہبی حکام ان کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے ممبر بدر صائغ نے کہا کہ سنیوں اور کردوں نے ملک میں امریکیوں کی موجودگی سے اتفاق کیا ہے ، لیکن مذاکرات کرنے والی ٹیم کو یہ جان لینا چاہئے کہ عراق اور خاص طور پر پارلیمنٹ نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جسے واپس لینا ممکن نہیں ہے ، اور امریکیوں سمیت غیر ملکی افواج کو عراق سے جانا چاہیے۔
صادقون گروپ کے رہنما فاضل جابر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والی بات چیت میں غیر ملکی افواج کے اخراج اور ایوان نمائندگان کی قرارداد پر عملدرآمد اور غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کرنے والے لوگوں کی مرضی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
الفتح اتحاد کے نمائندے حامد الموسوی نے بھی کہا کہ : امریکی قابض ہیں اور تمام دینی مراجع عظام تقلید امریکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں۔