۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام جمعہ نجف اشرف سید صدر الدین قبانچی

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: اسرائیل کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے متعلق عراق کا موقف نہیں بدلا ہے اور عراق صہیونی حکومت کو غاصب حکومت سمجھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: عراق پارلیمنٹ حکومت عراق اور دیگر سیاسی ادارے خالی وزارتوں اور بالخصوص وزارت دفاع کو پر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے لئے کسی مناسب شخص کا انتخاب ہونا چاہیے۔

انہوں نے عراق کی بعض شخصیات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کی حکومت کو تسلیم کرنے کے متعلق عراق کے موقف میں تبدیلی ناممکن ہے اور ہم صہیونی حکومت کو غاصب حکومت سمجھتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے امریکی وزیر خارجہ کے عراق کے دورے اور امریکی افواج کے عراق میں مزید رہنے کے بارے میں باتوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم امریکی افواج کے عراق میں رہنے اور عراق سے ان کے انخلا کو طول دینے کے مخالف ہیں کیونکہ عراق کو اب امریکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے محمدی(ص) پیغام کی حفاظت اور ظالموں کے مقابلے میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی میلاد پر امت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .