۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حامد الموسوی نماینده ائتلاف فتح عراق
عراق اپنی سرزمین پر امریکہ کی موجودگی کو ہرگز قبول نہیں کرتا

حوزہ / عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے حامد الموسوی نے کہا: ہم امریکی فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس سے وابستہ عراقی پارلیمنٹ کے ممبر حامد الموسوی نے کہا: عراق اپنی سرزمین میں امریکہ کی موجودگی کو ہرگز قبول نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا: عراقی مذاکراتی ٹیم کو تین مسئلوں پر توجہ دینی چاہئے:

اول یہ کہ امریکی افواج قابض افواج ہیں۔

 دو م یہ کہ آیت اللہ سید علی سیستانی اور تمام دینی مراجع امریکہ کی عراق میں موجودگی کے مخالف ہیں۔

سوم یہ کہ ملت عراق اپنے اپنے ملک میں امریکی موجودگی کو قبول نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا: عراق کی حاکمیت ہمارے لئے ریڈ لائن ہے۔ لہذا اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور امریکہ عراق میں گروہ داعش کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے اور ملت عراق امریکہ کی جانب سے گروہ داعش کی حمایت کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔

الموسوی نے کہا: ہم امریکی افواج کو اپنے ملک سے نکال باہر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے اس ممبر نے کہا: امریکی افواج کا انخلاء عراق کے استحکام اور پائیداری کا باعث بنے گا اور عراق میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیں عراقی افواج، پولیس اور حشد الشعبی پر مکمل اعتماد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .