۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ائتلاف فتح عراق

حوزہ / حمدیه الموسوی نے کہا: عراقی وزیراعظم کے گھر کے سامنے رونما ہونے والا حادثہ قابلِ قبول نہیں ہے اور الکاظمی پر قاتلانہ حملے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں الفتح الائنس کے رکن حمدیه الموسوی نے کہا: عراقی وزیراعظم کے گھر کے سامنے رونما ہونے والا حادثہ قابلِ قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: الکاظمی پر قاتلانہ حملے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔

الموسوی نے کہا: مظاہرین کے قتل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

الفتح الائنس کے رکن نے کہا: ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مظاہرین کے قاتلوں اور الکاظمی پر قاتلانہ حملے کے متعلق جوابدہ ہو گی۔

الموسوی نے کہا: وزیراعظم پر حملے نے بہت زیادہ سوالات چھوڑے ہیں اور اس حملے میں امریکہ کا ہاتھ نظر آتا ہے۔

الفتح الائنس کے ایک اور رکن " البلداوی" نے بھی عراقی وزیراعظم پر حملے اور دیگر واقعات میں امریکہ کو ملوث قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .