۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
عراق

حوزہ/ محمد بلداوی نے سابق عراقی وزیراعظم کے گھر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کو عراقی کسی بھی سیاسی اور عسکری رہنما کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الفتح الائنس عراق کے رکن محمد بلداوی نے محمد بلداوی نے سابق عراقی وزیراعظم مصطفی کاظمی کے گھر پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے حقائق سامنے نہیں لانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کو عراقی کسی بھی سیاسی اور عسکری رہنما کو نشانہ بنانے سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے حکومت داعش کے خلاف جنگ میں وطن سے محبت اور وفاداری کا ثبوت دینے والوں کے خلاف غلط پالیسی اپنا رہی ہے جبکہ غداروں کو نظرانداز کر رہی ہے۔

الفتح پارٹی کے رکن نے کہا کہ گرین زون کی سکیورٹی امریکی دفاعی نظام سی روم کے توسط سے فراہم کی جاتی ہے اور اس کے باوجود امریکی ہوائی جہازوں کی عراقی فضاء میں شب و روز پرواز سمجھ سے بالاتر ہے۔

بلداوی نے آخر میں کہا کہ عراقی عسکری کمانڈر سمیت سیاسی رہنما امریکی فوجیوں کی نگرانی میں ہیں اور یہ ان رہنماؤں کے لئے خطرے کا باعث ہے لہٰذا ان کو نشانہ بنانے اور حشدالشعبی کے گروہوں پر الزام عائد کرنے کا امکان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .