۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کیپیٹل سٹی استریلیا

حوزہ/حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کانبرا کیپیٹل سٹی استریلیا میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ آج دنیا میں ثابت ہوگیا کہ جہاں پر بھی فسادات فرقہ واریت دھشت گردی اور نسلی کشی جیسی جنگ کے پیچھے طاغوتی قوتوں اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کانبرا کیپیٹل سٹی استریلیا میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ آج دنیا میں ثابت ہوگیا کہ جہاں پر بھی فسادات فرقہ واریت دھشت گردی اور نسلی کشی جیسی جنگ کے پیچھے طاغوتی قوتوں اور امریکہ کا ہاتھ ہے۔ امریکہ نے ھمیشہ اپنے مفادات کے لیے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا حالیہ کرونا وائرس سے ھونے والی انسانی اموات کا ذمہ دار ٹرمپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جیسے موذی مرض پر ایران پر امریکہ کا میڈیکل دوا پر پابندیوں لگانا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ انسانی جانوں کا دشمن ہے حالیہ امریکہ میں فسادات بے گناہ افراد کا قتل عام پر ٹرمپ پر عالمی عدالتیں کیوں خاموش ہیں۔
واحیدی نے مزید کہا کہ کہیں بھی ظلم ستم ھو چائیے عراق پاکستان افغانستان یمن بحرین یا کشمیر ہو اس کے پیچھے امریکہ جسے انسان دشمن قوتیں کار فرما ہیں، بیداری امت کی لہر پوری دنیا میں پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے ایسے قوتیں خود دنیا میں رسوا ہوکر رہیں گی اور عدل انصاف کا سورج طلوع ھوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .