۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایرانی کمانڈر

حوزہ/ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے شہیدوں کے نام پر انکی یادوں سے بنیں دسیوں میزائل راستے میں ہیں تا کہ وہ دور یا نزدیک کے ہر خطرہ کو پوری طاقت و قوت کے ساتھ ہٹاکر ختم کردیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل، سید عبد الرحیم موسوی نے  ایک پیغام میں آئی آر جی سی کی بحری مشقوں کے کامیاب عمل کے انعقاد پر ایران کے بحریہ کمانڈڑ اڈمیرل حسین خانزادی سے کہا کہ خلیج فارس، بحیرہ عمان اور ملک کی پانی والی سرحدیں،خود اعتمادی کو بڑھانے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کو آگے لے جانے کے راستے میں انقلابی کارروائیوں کے آغاز کا مرکز رہے ہیں اور کوئی بھی پابندی ایرانیوں کے اعلی ارادوں کو محدود نہیں کر سکتی۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ فوجی مشقیں ملک کی فوج اور قوم کے لیے امید کی کرن ہیں جو خود کو طاقت اور سربراہی کے لائق سمجھتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .