حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے بی بی کریمہ اہل بیت فاطمہ معصومہ قُم س کی ولادت باسعادت کے مواقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ موجودہ دور میں بی بی فاطمہ معصومہ س قُم کی سیرت تمام عالم اسلام کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، اس دور کی خواتین اگر اپنے حقوق کو پہچاننا چاہتی ھیں تو بی بی کی حیات طیبیہ کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیوں کے لیے جو بی بی نے اصول بتائے ان پر چلنے اور اپنی زندگی میں اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔
اور شھزادی فاطمہ معصومہ کے بتائے ھوئے سنہری اصول قیامت تک راہ ہدایت ہیں اور آج جو بھی معاشرہ ان کے در سے دور ہوا وہ مشکلات اور اندھیرے میں ڈوبتا چلا گیا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ دشمن نے ھمیشہ کوشش کی کہ ان ہستیوں سے موجودہ دور کی خواتین کو ان کی سیرت سے دور کیا جائے مختلف شکلوں میں خواتین کے حقوق پر حملے کیئے، والدین بہن بھائی میاں بیوی اور اولاد کے حقوق بھی بی بی معصومہ ع کی سیرت سے تلاش کرنے ھوں گے تاکہ ھم معاشرے سے برائیوں ک خاتمہ کر سکیں۔