ولادت معصومہ قم سلام اللہ علیہا
-
امیر المومنین علیہ السلام کے بیان میں مقامِ کرامت تک پہنچنے کے 7 مراحل
حوزہ/ حجۃ الاسلام محمد ہادی ہدایت نے حضرت معصومہ قم (س) کے مشہور لقب ’’کریمہ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:حضرت امیر المومنین (ع) نے ایک کریم انسان کی صفات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: بلند حوصلہ، گناہوں اور برائیوں سے دوری، ایثار و قربانی، دنیا کو حقیر سمجھنا، حیا، دوسروں کی مدد کرنا، یہ وہ سات صفات ہیں جو انسان کو مقام کرامت تک پہنچاتےہیں۔
-
حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی 4 صفات
حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا:ان عظیم خصوصیات کی معرفت حاصل کر کے اسے اپنے اسوہ عمل قرار دیا جا سکتا ہے اور ان خصوصیات کو عملی جامہ دے کر ہم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے مزید قربت حاصل کر سکتے ہیں۔
-
مدرسہ امام خمینیؒ قم المقدسہ میں جشن عصمت و طہارت کا انعقاد
حوزہ/ مجتمع آموزش عالی امام خمینیؒ قم المقدسہ ایران میں طلاب اردو زبان کی طرف سے اک محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلاب و مومنین نے شرکت فرمائی ۔
-
حضرت معصومہ (س) نے اپنے زمانے کے امام کی نصرت کے لیے ہجرت کی: امام جمعہ شہر وحدتیہ
حوزہ/ انہوں نے کہا: حضرت معصومہ (س) کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ بھی تھی کہ آپ نے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں بھی انجام دیں، امام رضا (ع) کے ترکمنستان کے شہر ’’مرو‘‘آنے کے بعد حضرت معصومہ (س) مدینہ میں 9 ماہ تک رہیں اور اپنے بھائیوں اور بھتیجے کے ہمراہ اپنے وقت کے امام کی مدد کے لیے ’’مرو‘‘ کی طرف روانہ ہو گئیں۔
-
حضرت معصومه (س) وہ عظیم ہستی ہیں جن کی زیارت جناب فاطمه زہراء (س) کی زیارت کے مترادف ہے، سیدہ معصومہ نقوی
حوزه/ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین کی رہنما نے ولادتِ با سعادت جناب فاطمه معصومه قم (س) کے پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت معصومه (س) وہ عظیم ہستی ہیں جن کی زیارت جناب فاطمه زہراء (س) کی زیارت کے مترادف ہے۔
-
مغربی کلچر میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں، حجت الاسلام حمیدی نژاد
حوزہ/ امام جمعہ عالیشهر ایران نے کہا کہ آج مغربی ثقافت میں خواتین کیلئے کوئی اہمیت اور مقام نہیں ہے اور اس کی عزت کو ایک جانور کے برابر کر دیا ہے، لہٰذا مغرب کو عورتوں پر ہونے والے ظلم کا جواب دینا ہوگا۔ مغرب کے مقابل اسلام میں اس حد تک خواتین کا مقام بلند ہے کہ رسول خدا (ص) با حجاب لڑکیوں اور عورتوں کی تعظیم کرتے ہیں اور اپنی بیٹی فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کے ہاتھوں کا بوسہ لیتے ہیں۔
-
حضرت معصومہ (س) کی تین بنیادی خصوصیات
حوزہ/ جوکرامات آپ س سے مسلمانوں ،اہل بیت کے چاہنے والوں اور اہل علم و مراجع عظام کو پہنچے ہیں۔ وہ سب آپکی فضیلت و برتری کو ثابت کرتے ہیں مختلف جہتوں پر غور کرنے سے، آسمانی روشنی کے گوشوں سے اور آسمانی تجلیاں روشن ہو جائیں گے۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) سے محبت اور مودت کا اظہار واجب ہے، حجۃ الاسلام ظہیری
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س)کا تعلق اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے بے،کہاکہ قرآن مجید نے اہل بیت(ع)کی مودت کو واجب قرار دیا ہے اور حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے اظہار مودت اور محبت کی سب سے بہترین مثال،ان کے حرم میں حاضر ہو کر زیارت پڑھنا ہے۔
-
یکم ذی قعدہ سے 11ذی قعدہ عشرہ کرامت:
حرم حضرت معصومہ (س) وعدہ گاہِ زیارتِ امام زمان (عج)، حجۃ الاسلام و المسلمین مؤمنی
حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم نے کہا کہ امام زمان(عج)کے ظہور کے ساتھ شیعہ اپنے درد اور رنج کو بھول جائیں گے، حرم حضرت معصومہ(س) امام زمان(عج)کی زیارت کے لئے وعدہ گاہ ہے اور حرم حضرت معصومہ (س) امام زمان(عج)کی زیارت سے مشرف ہونے والے بہت سے علماء کی وعدہ گاہ تھا۔
-
وہ گھر خوش قسمت ہے جہاں بیٹیاں ہوں، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ دور جاہلیت میں بیٹیوں کو ذلت کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ دین اسلام نے بیٹیوں کے عزت و وقار پر تاکید ہوئے اسے رحمت قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ با پردہ بیٹیاں بہترین اولاد ہیں جس کی ایک بیٹی ہو خداوند عالم اسے آتش جہنم سے ڈھال قرار دیتا ہے۔
-
کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا
حوزہ/ امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: "ہم اہل بیت(ع) کا ایک حرم ہے اور وہ قم ہے ہماری اولاد میں سے ایک خاتون یہاں دفن ہوگی جس کا نام فاطمہ ہوگا جو اس کی زیارت کرے گا اس کے لئے جنت واجب ہے"۔
-
شہزادی معصومہ (س) کی شان یہ ہے کہ جن کی محبت،قرب الہی عطا کرتی ہے، مولانا سید عون محمد نقوی
حوزہ/ سرپرست مدرسہ علمیہ ثقلین قم المقدسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت معصومہؑ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں تو وہاں معرفت کے ساتھ زیارت نامہ کی تلاوت کریں کیونکہ امام رضاؑ نے فرمایا کہ جو شخص میری بہن معصومہ کی قم میں اسکے حق کی معرفت رکھتے ہوئے زیارت کرے گا تو اس کے لیے جنت ہے۔
-
معصومۂ قم (س)، کریمۂ اہلبیت، مولانا سید غافر رضوی چھولسی
حوزہ/ جس طرح معصوم اماموں میں امام حسن علیہ السلام کو کریمِ اہلبیت کے لقب سے یاد کیا جاتاہے اسی طرح معصومۂ قم کو کریمۂ اہلبیت کہا جاتا ہے۔ آپ کا نام نامی اسم گرامی "فاطمہ"، لقب" معصومہ" اور خطاب "کریمۂ اہلبیت" ہے۔