۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
محمد هادی هدایت

حوزہ/ حجۃ الاسلام محمد ہادی ہدایت نے حضرت معصومہ قم (س) کے مشہور لقب ’’کریمہ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:حضرت امیر المومنین (ع) نے ایک کریم انسان کی صفات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: بلند حوصلہ، گناہوں اور برائیوں سے دوری، ایثار و قربانی، دنیا کو حقیر سمجھنا، حیا، دوسروں کی مدد کرنا، یہ وہ سات صفات ہیں جو انسان کو مقام کرامت تک پہنچاتےہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ہادی ہدایت نے حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ’معصومہ‘ اور ’کریمہ‘حضرت معصومہ (س) کے مشہور ترین القاب ہیں، کریمہ کے متعلق مزید معرفت حاصل کرنے کے لئے اگر قرؤن کریم کی جانب مراجعہ کریں تو معلوم ہوتاہے کہ یہ لفظ قرآن میں 47 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔

خطیب حرم حضرت معصومہ قم (س) حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ہادی ہدایت نے حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے مشہور لقب ’’کریمہ‘‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام نے ایک کریم انسان کی صفات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: بلند حوصلہ، گناہوں اور برائیوں سے دوری، ایثار و قربانی، دنیا کو حقیر سمجھنا، حیا، دوسروں کی مدد کرنا، یہ وہ سات صفات ہیں جو انسان کو مقام کرامت تک پہنچاتےہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ہادی ہدایت نے کرامت کے معنی کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا: کریم کا مطلب ہے وہ شخص جس کے وجود خیر و برکت کا سبب ہو اور وہ جہاں کہیں بھی ہو اس کا وجود پوری دنیا کے لئے باعث خیر ہو، جس طرح قرآن ’’کریم‘‘ کتاب ہے ا اور قرآن کو دیکھنا عبادت ہے اور قرآن پڑھنے سے آنکھیں نورانی ہو جاتی ہیں اور قرآن تمام برائیوں کو انسان سے دور کر دیتا ہے، اہل بیت علیہم السلام بھی کریم ہیں اور ان کا تمام وجود خیر ہے اور حضرت معصومہ (س) کا وجود مقدس بھی مقام کرم پر فائز ہے، اور خدا کی نظر میں ان کی عظمت کی وجہ سے ہی انہیں کریم لقب ملا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .