۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا سید عباس باقری

حوزہ/ صدر آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری امام جمعہ املاپورم نے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل پر جمہوری اسلامی ایران کے دفاعی حملہ کے بعد اپنے ایک بیانیہ میں کہا کہ یہ دفاعی حملہ نہ صرف ایران و ملت اسلامیہ کی کامیابی کی خوش آیند خبر ہے بلکہ عالمِ انسانیت کی کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری امام جمعہ املاپورم نے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل پر جمہوری اسلامی ایران کے دفاعی حملہ کے بعد اپنے ایک بیانیہ میں کہا کہ یہ دفاعی حملہ نہ صرف ایران و ملت اسلامیہ کی کامیابی کی خوش آیند خبر ہے بلکہ عالمِ انسانیت کی کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرصۂ دراز سے فلسطین کے مظلوم و مصیبت زدہ مسلمانوں کے آنسو مسلسل بہ رہے ہیں، چھپن مسلم ممالک کے سربراہ اپنے اپنے ذاتی مفادات کی حفاظت کے پیش نظر اس ظلمِ مسلسل کے خلاف نہ صرف کوئی ٹھوس اقدام سے کترارہے تھے بلکہ کہیں نہ کہیں وہ ظالموں کے ہمراہ بھی کھڑے نظر آرہے تھے ایسے خوفناک اور مایوس کن ماحول میں امت مسلمہ کی نگاہیں صرف ایران پر ٹکی تھیں بالآخر وہ وقت بھی آہی گیا جس کا انتظار تھا۔

انکا کہنا تھا کہ عید الفطر بھی فلسطین کے جن مظلوم یتیموں، بیواؤں اور غم دیدہ ماؤں اور جوانوں کی آنکھوں سے آنسو پوچھ کر لبوں پر مسکراہٹ اور چہروں پر خوشی نہ لا سکی ایران کے اس ضربِ حیدری نے انہیں غزہ و فلسطین میں جشن منانے کا ایک سنہرا موقعہ فراہم کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو صرف ایک وار تھا جس سے خیبر کے بھاگے ہوئے یہودی مچل کر رہ گئے ان شاءاللہ بہت جلد مکمل فتح نصیب ہوگی آج اپنے ہو یا غیر ہر کسی کے زبان پر ایران کی سربلندی، شجاعت، غیرت اور استحکامِ ایمان کے قصیدے ہیں ان کامیابیوں کا سر چشمہ ذاتِ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ اور ان کے نائب برحق مقام معظم رہبری آیت اللہ خامنہ ای کی پُر برکت ذات ہے۔

آخر میں کہا کہ خداوند کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ولی فقیہ، ایران کی حکومت اور پاسدارانِ انقلاب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اس کامیابی کو یوسفِ زہرا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور اور ان کی دولتِ کریمہ سے ہمکنار قرار دے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .