ملت اسلامیہ
-
عالم اسلام کی قیادت بزدلی چھوڑ کر ملت اسلامیہ کے مستقبل کی حفاظت کرے، لیاقت بلوچ
حوزہ/ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا ہے کہ عالمِ اسلام اچھی طرح جان لے کہ اسرائیلی صیہونی انسان کشی کی جنگ غزہ سے فلسطین کے دیگر علاقوں اور ایران، شام، لبنان اور یمن کی طرف توسیع دے چکے ہیں، عالمِ اسلام کی قیادت اس مسلم کشی پر مبنی جنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کرے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی :
آپریشن وعدہ صادق نے ایرانی قوم اور امت مسلمہ کے دلوں کو خوش کردیا
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے عظیم کمانڈر، سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت نے شدید غم و رنج میں مبتلا کر دیا کیا، تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کا جائز دفاع اور سپاہ پاسداران کی جانب سے غاصب صہیونی حکومت پر میزائل حملے، ایران کی طاقت اور عظمت کو ظاہر کرتے ہیں جس سے ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو خوشی حاصل ہوئی۔
-
رہبر انقلاب اسلامی کا تاریخی خطبہ جمعہ: ملت اسلامیہ کے اتحاد پر زور
آج تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں رہبر انقلاب اسلامی نے ملت اسلامیہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ مسلمانوں کا دشمن ایک ہی ہے لیکن ہر ایک کے ساتھ دشمنی کے طریقے مختلف ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے لبنان اور فلسطین کی حمایت پر بھی تاکید کی۔
-
غاصب صیہونی پر ایران کا دفاعی حملہ نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ عالمِ انسانیت کی کامیابی کا پیش خیمہ ہے، مولانا سید عباس باقری
حوزہ/ صدر آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری امام جمعہ املاپورم نے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل پر جمہوری اسلامی ایران کے دفاعی حملہ کے بعد اپنے ایک بیانیہ میں کہا کہ یہ دفاعی حملہ نہ صرف ایران و ملت اسلامیہ کی کامیابی کی خوش آیند خبر ہے بلکہ عالمِ انسانیت کی کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔
-
آیت اللہ اعرافی:
ایران میں سنی برادری ہمارے لئے انتہائی عزیز اور محترم ہے / باہمی ہماہنگی علماء کے حقیقی تعامل سے مشروط ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ایران میں سنی برادری انتہائی عزیز اور محترم ہے۔ ملت اسلامیہ اور ایران کے مسائل کے حل کے لیے ہمیں باہمی ہم آہنگی اور قومی ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
-
یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاءکا انعقاد:
امیر المومنین حضرت علی (ع) کی وصیتیں ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر: امیر المومنین ؑایک طرف ضرب قاتل سے کراہ رہے تھے اور سر اقدس سے خون جاری تھا اور دوسری طرف اپنے فرزندان سے مخاطب ہو کر امت مسلمہ کو وہ بیش بہا پیغام پہنچارہے تھے جس کا ہر نکتہ ہمارے لئے ہدایت و نجات کا سرمایہ ہے۔
-
ملّت اسلامیہ میں ملکی و عالمی سطح پر اتحاد و وحدت وقت کی اہم ترین ضرورت، مولانا سید ندیم اصغر رضوی
حوزہ/ ملّت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و یگانگت کے لئے بے شمار مثبت نقطے اور بنیادیں موجود ہیں پھر بھی مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا فقدان ہے۔
-
تحفظ عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر ہوگی، علامہ سبطین حیدر سبزواری
حوزہ/ تحفظ عزاداری کانفرنس ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر، اسلام اور اہل بیتؑ کے دشمنوں کے لیے تیر بہ ہدف ہوگا، ملت اسلامیہ کے اتحاد کے لئے علمائے، واعظین اور ذاکرین کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔
-
محبت اہلبیت (ع) اور احترام صحابہ، ملت اسلامیہ کے درمیان مشترکہ عقیدہ، علامہ ظفر شاہ نقوی
حوزہ/ مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے مراجع عظام کے فتوے پر عمل کرتے ہوئے صحابہ کرام کے احترام اور توہیں کو جائز نہیں سمجھتے اس طرح تمام اہلسنت برادران بھی اھل بیت پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے کو برداشت نہیں کرتے ۔
-
مجلس علماء و خطباء ہند ممبئی:
قرآن مجید میں تحریف یا کمی یا اضافہ کی بات، مسلمات شیعہ اور ملت اسلامیہ کے مسلم الثبوت عقیدہ کے خلاف ہے
حوزہ/ ہر وہ شخص جو وسیم رضوی کی طرح سے قرآن میں تحریف کی بات کرتا ہے یہ اس کا ذاتی نظریہ ہوسکتا ہے شیعہ اور مسلمانوں کا نظریہ نہیں ، ہم اس طرح کے نظریات کی شدید تردید اور مذمت کرتے ہیں۔
-
آیۃ اللہ مصباح یزدی کی تالیفات ملت اسلامیہ کے لئے انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں،مولانا سید جوہر عباس رضوی
حوزہ/آیت اللہ مصباح یزدی نے جب غرب کی جانب سے اسلام پر تہاجم کو دیکھا تو آپ نے استاد شہید مطہری رہ کے مانند ان تمام شبہات اور اعتراضات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے دندان شکن جوابات دئے جس کا اعتراف مشتشرقین غرب کو بھی ہے۔
-
حضرت آیت الله مصباح یزدی رح ملت اسلامیہ کیلئے عظیم سرمایہ اور قیمتی اثاثہ تھے، حجۃ الاسلام فدا حسين یزدانی
حوزہ/ آیت الله مصباح یزدی رح بہ یک وقت علوم عقلی و نقلی میں بے پناہ مہارت رکھتے تھے سینکڑوں تعلیمی ادارے ہزاروں شاگرد آپ کی علمی تحقیقی زندگی کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن میں موسسہ آموزشی پژوہسی امام خمینی رہ قم کو ایران اور پورے جہان میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
-
آیت اللہ یزدی کی رحلت ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ لکھنؤ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد یزدی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے لئے امام خمینی ؒ کے ساتھ جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ان کے علمی آثار شاہکار کی حیثیت رکھتے ہیں جو انہیں ابد آباد تک ہمارے درمیان زندہ رکھیں گے ۔